اشتہار

تھری ایڈیٹس پھر ایک ساتھ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی 2009 کی فلم تھری ایڈیٹس کے اداکار عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون پھر اکٹھے ہوگئے۔

بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان نے ’رینچھو‘، آر مادھون ’فرحان‘ اور شرمن جوشی نے ’راجو‘ کا کردار نبھایا تھا اور تینوں انجینئرز کے طالب علم کا کردار نبھایا تھا۔

شرمن جوشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ مداح تینوں اداکاروں کو دیکھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ شاید فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمن جوشی گفتگو کررہے ہوتے ہیں اسی اثنا میں آر مادھون اور عامر خان کی انٹری ہوتی ہے۔

دراصل یہ تینوں دوست اس ویڈیو میں شرمن جوشی کی نئی فلم ’کونگریجولیشنز‘  کی پروموشن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

شرمن جوشی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تھری ایڈیٹس فلم ’کونگریجولیشنز‘ کی تشہیر کر رہے ہیں جوکہ آج ریلیز ہو رہی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھ کر کچھ شائقین نے کچھ نے اس بلاک بسٹر فلم کی اگلی انسٹالمنٹ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں