اشتہار

’دہشت گردی کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی کیلئے پرُعزم ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی کیلئے پرُعزم ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جس میں سول وعسکری قیادت نےقوم کےجان و مال کے تحفظ کےعزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا دہشت گردی کیخلاف حاصل کامیابیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانےدی جائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد اور مزید بہتری کیلئے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ انسداد دہشت گردی کیلئےوفاق اورصوبوں میں یکساں حکمت عملی پراتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق لائحہ عمل پر بھی اتفاق کیا گیا میڈیا، علمائےکرام اور سیاستدانوں کا قومی ہم آہنگی میں بنیادی کردار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں