جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شدید سردی کی لہر جاری،کراچی میں درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ رہنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر جاری ہےکوئٹہ میں درجہ حرارت منفی بارہ ہوجانے سےلائنوں میں پانی جم گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمالی وزیرستان میں پانچ سال بعد پہلی برفباری ہوئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی بارہ اور قلات میں منفی پندرہ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں سردی کی شدت کے باعث پانی کی لائنوں اور ٹنکیوں میں پانی برف بن گیا، سردی سے بچنے کے لئے شہری الاؤ تاپ رہے ہیں تو کچھ لوگ اس سردی کو انجوائے کرنے فوڈ اسٹریٹ پہنچے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے شدید سردی میں گرما گرم کھانوں کا لطف ہی الگ ہے، کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شمالی وزیرستان کا رخ کریں تو پانچ سال بعد پہلی بار برف باری نے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھلا دیئے۔

- Advertisement -

خیبر پختونخوا میں بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے آئندہ چند روز تک شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آج پنجاب، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گلگت بلتستان میں برف باری کا امکان ہے۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں