اشتہار

عمران خان سندھ میں گرفتارہ دیں، ہم جیل میں ان کی اصلاح کر دیں گے، ناصر حسین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر طلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کا مشورہ دے دیا۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات اور گرفتاری پر احتجاجاً ’جیل بھرو تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ردعمل دیا۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک ضرور شروع کریں لیکن خود سندھ میں گرفتاری دیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں جیلوں کو ہم نے ’اصلاح گھر‘ قرار دیا ہے، ہم عمران خان اور شیخ رشید کی اصلاح کر کے انہیں واپس بھیج دیں گے، جو دیواریں پھلانگ کر بھاگتے ہیں کس طرح جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے اس کا انتظار ہے۔

جیلیں بھر کر ان کا شوق پورا کر دیتے ہیں، عمران خان

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس صرف دو راستے ہیں، ایک راستہ ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا ہے اور دوسرا ہم نے فیصلہ کیا ہے سڑکوں پر احتجاج سے بہتر ہے جیل بھرو تحریک شروع کر دی جائے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جیلیں بھر کر ان کا شوق پورا کر دیتے ہیں، میں جلد کال دوں گا سب تیاری کریں، میری کال پر سب نکلیں گے اور سارے لوگ گرفتاریاں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیلیں بھر دیں گے، ان کو بھی پتا چل جائے کہ قوم کس طرف کھڑی ہے، اگر آج نہیں جاگیں گے تو جس رخ پر نکلیں گے سب ذمہ دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں