منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

والد کے انتقال کے بعد بھائیوں نے ساتھ چھوڑ دیا ماہین مکینک بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سے تعلق رکھنے والی ماہین کمپیوٹر اور شیف کورس کرنے کے باوجود موٹرسائیکل مکینک بن گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کی ماہین بہترین موٹرسائیکل مکینک ہیں جب والد کے انتقال کے بعد بھائیوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تو ماہین نے موٹرسائیکل مکینک بننے کا فیصلہ کیا۔

ماہین نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کررکھی ہے اور کمپیوٹر اور شیف کے کورس بھی کیے لیکن اپنے شوق اور ضرورت کے باعث وہ موٹرسائیکل مکینک بن گئیں۔

انہوں نے ورکشاپ میں چار ماہ کی تربیت کے بعد موٹرسائیکل کے کام میں مہارت حاصل کرلی۔

ماہین نے بتایا کہ ’والد کے انتقال پر کے بعد سب ساتھ چھوڑ گئے تھے والد نے ہی موٹر سائیکل چلانا سکھائی تھی اب میں اپنا اور والدہ کا خرچ خود اٹھاتی ہوں۔‘

ان کے استاد نذیر نے بتایا کہ ’جب یہ لڑکی کام سیکھنے آئی تھی تو میں نے اسے منع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ موٹرسائیکل کا کام کرلے گی لیکن اس نے یہ کر دکھایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں