بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

کراچی میں شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں کو زندہ جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری فور کے چورنگی کے قریب شہریوں کو دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب موجود پمپ سے پیٹرول لاکر دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق جلائے گئے مبینہ ڈکیتوں سے ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں شہریوں کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیا گیا ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمران اور نادر حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

ہلاک ملزم نادر کے خلاف کورنگی، ملیر اور سینٹرل میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ڈاکو عمران کے خلاف ڈسٹرکٹ ویسٹ میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو جبران نامی شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے جبران نے لٹنے کے بعد شور ماچیا تو وہاں پر موجود دکانداروں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

ڈاکوؤں نے فائرکرنا چاہا تو اسلحہ میں گولی پھنس گئی جس کے بعد شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکوؤں کو جلادیا۔

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں