بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی اور یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ کے میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا ہے اور دبئی میں اپنے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔

ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ شکست دی اور 10 راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے7 ویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

عثمان وزیر اب تک تمام 10 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں اور اس فتح کو انہوں نے سانحہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا کے نام کردیا ہے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ میری کامیابی کے لیے دعا کرنے پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب دبئی میں باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد ثاقب نے بھی انٹر نیشنل فائٹ جیت لی ہے۔ نوجوان باکسر نے ایرانی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں