منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مسجد نبوی ﷺ میں خدمات فراہم کرنے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی شریف ﷺ میں خدمات فراہم کرنے کے خواہشمندوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ اس کارِخیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا ہے جنہیں رمضان المبارک میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

جزوقتی اسامیوں پر بھرتی صرف سعودی شہریوں کے لیے مختص ہیں جن کے لیے چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ ان شرائط میں سعودی شہری کا کسی اور ملازمت سے وابستہ نہ ہونا اور کم از کم تعلیمی قابلیت ہائی اسکول رکھی گئی ہے۔

خواہشمند افراد مسجد نبوی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر فارم جمع کرواسکے ہیں۔ درخواست کے ساتھ کوائف بھی جمع کروانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں رش کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں