اشتہار

ایران میں ہزاروں قیدیوں کیلیے عام معافی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے جیلوں میں موجود ہزاروں قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے حکم پر تقریباً دس ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

سپریم لیڈر کی جانب سے مذکورہ اعلان ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سامنے آیا ہے جن میں متعدد اموات بھی ہوئیں۔

- Advertisement -

رہائی کے حکم نامے کے ساتھ کچھ شرائط بھی ہیں جن میں ایک کے مطابق ان قیدیوں کو ہرگز رہائی نہیں ملے گی جو دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

شرائط کے مطابق کرپشن میں ملوث مجروموں کو معاف نہیں کیا جائے گا جن میں سے چار کو حال میں پھانسی دی گئی۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کا حکم ان پر بھی لاگو نہیں ہوگا جو غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے میں ملوث پائے گئے یا پھر ملک مخالف گروہوں سے وابستہ ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں ایک ایرانی خاتون کا پولیس حراست میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد وہاں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے۔

حکومت نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم از کم 20 ہزار مظاہرین کو گرفتار کیا جو اب بھی جیلوں میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں