پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

فلم "شہزادہ” کی ریلیز کیوں روکی گئی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی نئی فلم "شہزادہ” کو دیکھنے کیلئے ان مداح بے چینی سے انتظار کررہے تھے کہ فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم "شہزادہ” کو ریلیز کرنے کی تاریخ کو ایک ہفتے کیلئے مؤخر کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان کی فلم "شہزادہ” کے فلم سازوں نے شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان” کی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اب ایک اور وجہ بھی بیان کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ابھی تک فلم "پٹھان” کے گانوں "بے شرم رنگ” اور "جھومے جو پٹھان” کو بالی ووڈ کی کسی بھی فلم کا کوئی بھی گانا میوزِک چارٹس پر مات نہیں دے سکا۔

فلم "پٹھان” کے یہ دونوں گانے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوچکے ہیں اور فلمی شائقین کی جانب سے بےحد پسند بھی کیے جارہے ہیں اس لیے فلم ’شہزادہ‘ کی پروڈکشن ٹیم نے ایک نیا پروموشنل گانا شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلمی شائقین کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں