اشتہار

متنازع حلقہ بندیاں: ایم کیو ایم نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متنازع حلقہ بندیوں کے معاملے پر 12 فروری کو دھرنے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعتراف کیا کہ وہ حلقہ بندیوں میں 53 یوسیز کھا گئی اور حلقہ بندیوں سے متعلق اقرار کے بعد نوٹیفکیشن واپس لیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے ایک ہفتے بعد کراچی اس جگہ پر ہوگا جہاں فیصلہ کریں گے، شہر کی ساری سڑکیں دھرنے کی جانب رواں دواں ہوں گی، اگلے اتوار دھرنے کو فوارہ چوک پر شفٹ کریں گے، تمام آفس اور شعبہ جات وہاں شفٹ کر کے وہیں سے شہر کو چلائیں گے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کنوینئر کا کہنا ہے کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہمارے باپ کا ہے، دھرنا بھی ایسا ہوگا کہ سب دھرا  کا دھرا رہ جائے گا، 18 مارچ کو کراچی کراچی والوں کے پاس واپس آچکا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس شہر کے بیٹے بیٹیوں کو شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے، اب دہشت گردی بھی آہستہ آہستہ اپنے قدم جما رہی ہے، ابھی سے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اپنی حفاظت کا انتظام کیسے کریں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں