اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارتی آل راؤنڈر کی 5 ماہ بعد واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

ناگپور: بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی 5 ماہ بعد واپسی ہو رہی ہے، اس حوالے سے انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ نے کہا کہ ’’گھٹنے کی چوٹ اور سرجری کی وجہ سے پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے باہر رہنے کے بعد ایک بار پھر ہندوستانی جرسی پہننے کا منتظر ہوں۔‘‘

جڈیجہ نے کہا کہ تقریباً پانچ ماہ بعد ایک بار پھر ہندوستانی جرسی پہننے کو لے کر میں بہت پرجوش ہوں، اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایک بار پھر یہ موقع ملا ہے۔

- Advertisement -

جڈیجہ نے کہا ’’میرے گھٹنے میں مسئلہ تھا اور مجھے جلد یا بہ دیر سرجری کروانی تھی، مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ سرجری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کروانی ہے یا اس سے پہلے۔‘‘

انھوں نے کہا ’’ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ مجھے سرجری پہلے کروا لینی چاہیے کیوں کہ ویسے بھی میرے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں، اس لیے میں نے سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔‘‘

جڈیجہ نے کہا کہ سرجری کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا کیوں کہ آپ کو مسلسل ٹریننگ اور ری ہیب میں مصروف رہنا پڑتا ہے، ٹی وی پر میچ دیکھتے ہوئے سوچتا تھا کہ کاش میں وہاں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں