اشتہار

موٹر وے کرپشن کیس : مکینک کے گھر سے 12 کروڑ روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدرآباد تا سکھر موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم عاشق کلیری نے مزید 12 کروڑ روپے برآمد کرادیے۔

اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشاندہی پر نیب کراچی کی ٹیم نے گلشن حدید میں چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ملزم عاشق کلیری کے سالے موٹرسائیکل مکینک کے گھر سے12کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عاشق علی کی نشاندہی پر اب تک مجموعی طور پر55 کروڑ60 لاکھ روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔

نیب کراچی حکام نے ڈپٹی کمشنرمٹیاری عدنان رشید کی حوالگی کیلئے درخواست دے دی ہے، اس کے علاوہ اے سی منصورعباسی اور سندھ بینک کے ایریا منیجر تابش کی حوالگی کیلئے بھی درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم عاشق کلیری کی کراچی میں 3ماہ میں40کروڑ کی خریدی گئی جائیدادیں منجمد کردی گئی ہیں۔

نیب حکام نے عاشق کلیری سے رقم برآمدگی سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کردیا، جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بینکنگ کورٹ کراچی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت نے ملزمان مظفر چانڈیو، سعود الحسن اور ذیشان لاڑک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظفر چانڈیو مختیار کار کے عہدے پر تعینات تھا جبکہ ذیشان لاڑک سندھ بینک کا ملازم ہے۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سعود الحسن سابق ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم کا رشتے دار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں