اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، دل دہلادینے والی تصاویر اور ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح 7.8 شدت کے زلزلے نے سینکڑوں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، بڑے پیمانے پر اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 4300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 

- Advertisement -

خبر رساں ایجنسی اور سوشل میڈیا پر گرسش کرنے والی ان تصاویر اور ویڈیور میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے نے ترکیہ اور شام میں کس قدر تباہی مچائی ہے۔

ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 2951 تک پہنچ گئی ہے اور 15800 زخمی ہیں۔

شام میں اب تک 1451 اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ ڈھائی ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہیں۔

7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں دو سے تین بار دوبارہ زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ 150 آفٹر شاکس آ چکے ہیں

ترکیہ اور شام کی سرحد پر تمام قصبے دیہات اور شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں

زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں واقع صوبے غازی انٹپ کا علاقہ نرداگی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔

ملبے کے نیچے اپنے بھائی کے سر کی حفاظت کرتے ہوئے بہادر بہن

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو شام کی ہے, ماں شام کے شہر حلب میں زلزلے کے ملبے تلے دبی ہوئی تھی بچے کی پیدائش کے بعد ماں نے دم توڑ دیا۔

زلزلے کے نتیجے میں 5775 سے زائد بلڈنگز زمین بوس ہوئیں

65ممالک کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئیں

ترک صدر نے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور  ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے

ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہےگا، 13 فروری تک اسکول بند کردیےگئے ہیں

غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

https://twitter.com/akarh99/status/1622759765490163712?s=20&t=sa6Q9r4ziVUZAaR_8prLjA

https://twitter.com/akarh99/status/1622540962760212480?s=20&t=sa6Q9r4ziVUZAaR_8prLjA

https://twitter.com/akarh99/status/1622702897392762883?s=20&t=sa6Q9r4ziVUZAaR_8prLjA

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں