اشتہار

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھ میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز جوڑی سدھارتھ اور کیارا سوریا گڑھ پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب میں نامور بالی ووڈ اسٹارز سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس سے قبل کیارا ایڈوانی نے شادی میں شرکت کے لیے پنک شال اور پینٹ شرٹ زیب تن کیے پہنچی تھیں جس کی قیمت 86 ہزار بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

اب تک دونوں نے میڈیا پر اپنی شادی کی تقاریب کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان شرکت کررہے ہیں۔

ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

شادی کی تقریبات سیاحتی سیزن کے دوران کی جا رہی ہے اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں