اشتہار

معروف میوزک بینڈ بھی کیفی خلیل کے گن گانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

دی جل بینڈ کے کمپوزر گوہر ممتاز نے کیفی خلیل کے گانے ‘ کہانی سنو’ کے متعلق کیا کہا؟۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل گذشتہ ماہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں وارد ہوئے تھے جنہوں نے ‘کنایاری’ گا کر لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے ’کہانی سنو‘ گا کر انڈسٹری میں تہلکہ مچارکھا ہے، کیفی نے ’کہانی سنو‘ خود لکھا اور گایا،آٹھ ماہ قبل انہوں نے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جسے اب تک 80 ملین ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

کیفی خلیل کے انداز بیان اور سادگی کو فنکاروں نے خوب سراہا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اب آج سے بیس سال قبل مشہور گانا ‘عادت’ کے کمپوزر اور گلوکار گوہر ممتاز نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

گلوکار گوہر ممتاز نے بھی کیفی کے گانے کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اگر پچھلی دو دہائیوں میں ’عادت‘ کے بعد کوئی گانا بےحد مشہور ہوا تو وہ ’کہانی سنو‘ہے۔

گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ انہیں خود بھی کیفی کا یہ گانا بےحد پسند ہے کیونکہ اس گانے کیلئے بہترین شاعری اور سُروں کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ دی جل بینڈ کا مشہورِ زمانہ گانا ’عادت‘ عاطف اسلم نے گایا تھا جبکہ اس گانے کے کمپوزر گوہر ممتاز ہیں یہی وہ گانا تھا جس نے اس بینڈ اور عاطف اسلم کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

عادت بیس برس قبل ریلیز ہوا تھا تاہم اس کی مقبولیت آج بھی پہلے جیسی ہے اور مداح اسے آج بھی بےحد پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں