اشتہار

کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے؟ حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرمملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ افواہیں آئیں کہ ملک میں تیل کی قلت ہو گئی ہے اس وقت ملک میں 20 دن کا پیٹرول، 29 دن ڈیزل کا ذخیرہ موجودہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ میڈیا پر چل رہا ہےپیٹرول نہیں جبکہ یہ ذخیرہ اندوزی کا طریقہ ہے ذخیرہ اندوز عوام کا حق مار رہے ہیں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے درخواست ہے رک جائیں میں خبردار کرتا ہوں اگر عوام کو تنگ کریں گےتو ہم بھی آپ کوتنگ کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پمپ مالکان کو بھی کہتا ہوں ذخیرہ اندوزی بند کریں ورنہ لائسنز منسوخ کر دیں گے ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دے رہا ہوں کہ باز آجائیں ورنہ ان کےخلاف سخت فیصلےکرنے جا رہے ہیں پھر یہ نہ کہیں کہ حکومت نے بتایا نہیں تھا۔

- Advertisement -

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے پمپ بند کر دیئے تو پھر کھول نہیں سکیں گے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا ابھی کوئی پلان نہیں ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکیلئےذخیرہ اندوزی کررہےہیں توغلط ہے حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکافی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات میں پٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا نہیں ہو رہا تمام لوگ عزت دارہیں صرف کچھ لوگ ذخیرہ اندوزی کررہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں