اشتہار

یہ کانٹے دار پھل دائمی بیماریاں ختم کرنے میں مددگار

اشتہار

حیرت انگیز

کئی افراد صرف سیب، کیلے، انگور اور نارنگی جیسے پھلوں کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں، لیکن ایسا پھل بھی ہے جو صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

اس حیرت انگیز پھل کا نام سورسوپ ہے جو کہ شریفے پھل کی ایک قسم ہے، طبی ماہرین نے اسے جادوئی پھل قرار دیا ہے اس کے اہم خواص درج ذیل ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ

- Advertisement -

سورسوپ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اس پھل کے پتوں میں فائٹو سٹیرولز ، ٹیننزاور فلیوونائڈز شامل ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔

نظام انہضام کے لئے بہترین

سورسوپ یا شریفہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہے، فائبرہاضمہ اور آنتوں کے کام کو فروغ دیتا ہےجس سے انسان قبض جیسے مسائل سے محفوظ رہتا ہے۔

سوزش کم کرنے میں مددگار

اس جادوئی پھل میں اینٹی فلیمٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے سوزش کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ دائمی بیماریاں کا بھی سبب بن سکتے ہیں، گھٹیا کے علاج میں یہ نہایت معاون ہے۔

اینٹی بیکٹریل کا خزانہ

طبی ماہرین کے مطابق اس پھل میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس کا رس مختلف قسم کے بیکٹریا مارنے کے قابل ہوتا ہے خاص طور پر مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بننے والے بیکٹریا کے لئے زہر قاتل ہے۔

اس کے علاوہ اس کا جوس ہیضے کے خلاف موثر ہے۔

بعض ماہرین کے نزدیک سورسوپ میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ، صحت مند غذا اور فعال طرز زندگی کے ساتھ اس کا باقاعدگی سے استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں