تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کیا وہاب ریاض پی ایس ایل کھیلیں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وہاب ریاض کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر کو حال ہی میں پنجاب حکومت کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل مقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہاب ریاض 12 فروری کی شام وزیر کھیل کے عہدے کا حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر فیصلہ کریں گے کہ وہ پی ایس ایل میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

وہاب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ فاسٹ باؤلر ٹورنامنٹ میں زلمی کی نمائندگی کر سکیں گے کیونکہ وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

پی ایس ایل کے اٹھویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہو گا اور پشاور زلمی کی قیادت اس بار بابراعظم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -