جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کیوبا میں پولیس تھانے کے اندر 17 سالہ لڑکی تیز دھار آلے سے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کیوبا میں پولیس اسٹیشن کے اندر 50 سالہ شخص نے 17 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم الیسوان کا مقتولہ لیڈے کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ واقعے سے ایک رات قبل الیسوان نے پارٹی کے دوران لیڈے کو ہراساں کیا۔

لیڈے خود کو بچاتے ہوئے قریبی پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئیں اور پیچھے الیسوان بھی آگیا۔ ملزم نے تیز دھار آلے سے لڑکی کو قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کی واردات نے بہت سے لوگوں کو سوچنے پر موجود کر دیا۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ قتل کے دوران تھانے میں اہلکار موجود تھے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں