تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

راولپنڈی کار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ خانیوال میں ہلاک

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) ملتان نے خانیوال میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خانیوال میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانے بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے آج کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش کئی انکشافات کیے۔

ملزم 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے اور افغان شہریت کا حامل ہے جبکہ عرصہ دراز سے کراچی میں مقیم ہے۔ ملزم رمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کرتا ہے اور جمع شدہ چندہ افغانستان میں داعش کو بھجواتا ہے۔

گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھاری رقم افغانستان بھیج چکا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کو ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں۔

Comments

- Advertisement -