رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ 1 ہزار 683 ارب سے تجاوز کر گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبر حکومتی اخراجات 6 ہزار 382 ارب روپے رہے۔ ٹیکس، نان ٹیکس حکومتی مجموعی آمدنی 4 ہزار 698 ارب روپے رہی۔
ایف بی آر نےجولائی سے دسمبر کے دوران 3731 ارب سے زائد محصولات جمع کئے۔ رپورٹ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 967 ارب روپے سے زائدجمع کیے گئے۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں دفاعی شعبے کیلئے 638 ارب روپےخرچ کئے جب کہ 2573 ارب روپے سے زائد کی رقم قرضوں پر سود ادائیگی میں خرچ کی گئی۔
قومی مالیاتی ایوارڈ کےتحت صوبوں کو 1880 ارب روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔ وزارت خزانہ نےجولائی سے دسمبر کے دوران مالیاتی آپریشنز کی رپورٹ جاری کر دی۔