اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاملات طے پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) میں معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف وفد کی ویڈیولنک کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں وزیرخزانہ اور وزارت کے دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاملات سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کچھ دیر بعد میڈیا کو بریف کریں گے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ انشا اللہ آج اچھی خبر ملے گی مذاکرات آج مکمل کریں گے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے رات 12 بجے تک کا ٹائم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں