جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’میں خوش قسمت ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے وہاج علی کو اچھا دوست قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’کچھ گپ شپ ہوجائے۔‘ میں 4 بجے آن لائن ہوں آپ سوال و جواب کرسکتے ہیں۔

ایک مداح نے مایا علی نے پوچھا کہ ’وہاج علی کے ساتھ آپ کا رشتہ کیسا ہے؟

- Advertisement -

مایا علی نے لکھا کہ ’میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی میں ہے، انہوں نے مجھے دوستی کے صحیح معنی بتائے۔‘

ایک مداح نے سوال کیا کہ بلال اشرف کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

اداکارہ نے لکھا کہ ’وہ ایک اچھے ساتھی اداکار ہیں، میں نے ان کے ساتھ اداکاری کو انجوائے کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔‘

آپ کا دل بھی ٹوٹا ہے کیا؟ اس کے جواب میں مایا نے کہا کہ ’جی بہت بار‘ ٹوٹا ہے۔

مایا علی سے ایک صارف نے پوچھا کہ ’شادی کب کریں گی؟‘ جواب میں مایا نے کہا کہ ’جب اللہ چاہے گا۔‘

اداکارہ نے چائے اور کافی کے سوال پر چائے لکھا اور کہا کہ چائے کبھی بھی کہیں بھی مل جائے۔‘

پی ایس ایل ٹیم کو سپورٹ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’ہمیشہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتی ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں