جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات: عدالت نے 18 افراد کی قبر کشائی کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت نے کیماڑی کراچی میں مبینہ زہریلی گیس سےاموات کے کیس میں پولیس کی درخواست پر اٹھارہ افراد کی قبرکشائی کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے کیماڑی کراچی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کی تحقیقات کے لئے 18افرادکی قبر کشائی کی اجازت دے دی۔

عدالت نے سیکریٹری صحت کو قبرکشائی کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تمام افرادکی موت کی وجہ کی رپورٹ سات روزمیں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے 18افراد کی قبرکشائی کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

یاد رہے کراچی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر پولیس نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا تھا۔

حکام نے بتایا تھا کہ قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں