ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرز موبائل کا شہری کو ٹکر مارنے کا واقعہ، حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رینجرز موبائل سے موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹکر مارنے کے واقعے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان کے قریب رینجرز موبائل کی موٹرسائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر گرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوار گرگیا، تین رینجرز اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کےبعد رینجرز اہلکار موٹر سائیکل سوارکو موبائل میں بٹھا کرلے گئے۔

- Advertisement -

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ مبینہ منشیات بیچنے کے شبے میں شہری کو رینجرز کی جانب سے ناکے پر روکا گیا ملزم رکنے کے بجائے بھاگ نکلا۔

رینجرز موبائل نے ملزم کو ٹکر مار کر گرایا اور اسے حراست میں لے لیا۔

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں