اشتہار

کیا قرض اتارنے کیلئے بلاول ہاؤس اور جاتی امراء گروی رکھیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا حکمران ملک کا قرض اتارنے کیلئے بلاول ہاؤس اور جاتی امراء کو گروی رکھنے کو تیار ہیں؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت’’مارگئی مہنگائی لانگ مارچ‘‘کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکمران یہ چاہتے ہیں عوام ہی قربانی دیں۔ ،

انہوں نے کہا کہ اب عوام نہیں بلکہ شہباز، عمران، بلاول اور فضل الرحمان قربانی دیں، قرض اتارنے کیلئے کیا بلاول ہاؤس ،جاتی امرا گروی رکھنے کو تیار ہیں؟ ترک صدر نے اپنا اثاثے فروخت کرکے عوام کے قدموں میں نچھاور کیے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا اور موت سستی ہوگئی، مہنگائی سیاسی پنڈتوں نے بڑھائی یہ معاشی دہشت گرد ہیں، ان کے کتوں اور بلیوں کے لئے باہر سے خوراک آتی ہے اور عوام کے لئے ایک وقت کا کھانا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی ملک ہے یہاں 80فیصد زرعی زمین موجود ہے مگرعوام بھوکا کیوں سوتے ہیں؟ پاکستان کو قبرستان بنانے کی کوشش ہورہی ہے، ہمارے5دریاؤں میں آب حیات بہتا ہے، اس کے باوجود لوگ گندا پانی پینے پرکیوں مجبور ہیں؟

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر پاکستانی 2لاکھ 70ہزار روپے کا مقروض بن چکا ہے، دوائیں، پٹرول، ڈیزل کی قیمت سونے کی طرح مہنگی ہوگئی، 70لاکھ نوجوان بےروزگار ہوگئے، ہم آئی ایم ایف کے غلام نہیں، آپ حکومت چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن پارٹیاں شامل ہیں، ان کے ہوتے نہ آپ اور نہ ہی آپ کی اولاد ترقی کرسکتی ہے، کل تک شہبازشریف کہتے تھے کہ زرداری ٹھگ ہے اور آج یہ دونوں شیر و شکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری، شہبازشریف، عمران خان کی لڑائی کرسی کیلئے ہے جبکہ ملک میں مہنگائی ہے لاکھوں لوگ آٹے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں، میں نے وزارت خزانہ میں رہتے ہوئے ایک گھر تک نہیں بنایا، جماعت اسلامی نے مجھے گھر دیا، گاڑی دی اسی کو استعمال کرتا ہوں۔

سراج الحق نے شاہدرہ میں لانگ مارچ سے خطاب میں مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں پاکستان سود سے پاک ہو توجماعت اسلامی کا ساتھ دیں، کرپٹ لوگوں کی جگہ اسمبلیاں ہیں یا اڈیالہ جیل؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں