پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا خان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں اداکار جوڑی اور مہمانوں نے خوب ہلا گلا کیا۔
مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر اداکاروں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے اورنج رنگ کا جوڑی پہنا ہوا ہے اور ارسلان نے بھی اپنی دلہن کی میچنگ کا لباس زیب تن کیا۔
حال ہی میں ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حرا خان کو منفرد انداز میں ارسلان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ارسلان خان کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کے لیے پروپوز کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے ہاں کہہ دی تھی۔
حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔