بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شہباز گل نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا اور کہا حکومت نے بلاوجہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

شہبازگل نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ، درخواست میں وفاقی حکومت اوروزرات داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت سیاسی بنیادوں پرانتقامی کارروائی کررہی ہے، پہلے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا لیکن عدالت نے ضمانت پررہا کردیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سےبےبنیادمقدمات درج کرائےگئے، مقدمات کی تفصیلات کےلیےدرخواست زیرسماعت ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت نےبلاوجہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا،عدالت نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکالنےکاحکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں