جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک اور تھانیدار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک اور پولیس افسر اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ کی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو لاش ہے گزشتہ شب اے وی سی سی نے یوسف پلازہ تھانے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کروایا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بلال کو گلشن معمار سے 6 فروری کو ایک اہلکار اور پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق مغوی کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا جبکہ چھ لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین اور اغوا کاروں میں ڈیل کروانے والا شخص گزشتہ شب پکڑا گیا ملزم کی نشاندہی پر یوسف پلازہ تھانے سے مغوی کو بازیاب کروایا گیا جبکہ ایس ایچ او فرار ہوگیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او یوسف پلازہ عمران محمود 2 روز قبل ہی معطل ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں