جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کل ہونے والا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مطالبہ کسی صورت ختم نہیں کریں گے، ایم کیو ایم مشق کے بعد دوبارہ دھرنا دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے دھرنے کی تاریخ کا اعلان سوچ کر کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ دھرنا دینے کا حق سب سے زیادہ ہمارا ہے لیکن ہم نے اسے کم استعمال کیا ہم گورنر کی بات مان بھی لیں تو اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس شہر کو ہمیشہ ہم نے ہی امن کا گہوارہ بنایا ہے، رابطہ کمیٹی کی جانب سے دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری جدوجہد کی بنیاد ہی سب سے پہلے پاکستان ہے کراچی ملک کا اقتصادی، کاروباری دارالحکومت ہے ملکی سالمیت کے لیے سیاسی مفادات قربان کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ہم اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے بحریہ کی مشقوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان دوبارہ معاملہ اٹھائے گی ہم نے عوام اور کراچی کے لیے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں