جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’شادی کرنی ہی نہیں چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ، زین بیگ، عمران اسلم، شازیل شوکت، رئید عالم، عالیہ علی، عدنان صمد خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں اس کے لکھاری نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے یوٹیوب پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

ٹیزر میں انمول بلوچ دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ شادی کے روز ان کے ساتھ کوئی انہونی ہوجاتی ہے۔

انمول بلوچ بھاگتی ہوئی بینچ پر بیٹھ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’شادی کرنی ہی نہیں چاہیے۔‘ ساتھ بیٹے زین بیگ کہتے ہیں کہ ’سو فیصد۔‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’گھر والوں کا پریشر شادی نہ ہوگئی کوئی پریشر کُکر ہوگیا۔‘

وہ زین سے پوچھتی ہیں کہ ’تم کو بھی کوئی چھوڑ گیا ہے کیا، وہ ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’مجھے تو لگتا ہے محبت ہی نہیں کرنی چاہیے۔ انمول کہتی ہیں کہ ’اور اگر ہوجائے تو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں