اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

فلور ملز ایسوسی ایشن کا 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن نے 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو کا کہنا ہے کہ پیر سے فلور ملز گندم نہیں اٹھائیں گی منگل سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب گندم فروخت کرنے والی فلور ملز کے خلاف ثبوت لائے، ایسوسی ایشن گندم فروخت کرنے والی فلورملز کے ساتھ نہیں ہے۔

- Advertisement -

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ آٹے کی فروخت کے لیے دکانوں پر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں اور فروخت کے لیے ٹرکنگ اسٹیشن ختم کیے جائیں۔

افتخار مٹو کا کہنا تھا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے مجبوراً انتہائی حالات میں ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ہم فلور ملز کے خلاف ایم پی او کے تحت کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں