پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

قیامت خیز زلزلہ، اموات 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں جاری اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود جاری ہیں اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دونوں ممالک میں امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔

- Advertisement -

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی بدترین تباہی کا سامنا ہے۔ متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے۔ جو متاثرین ٹینٹ میں نہیں رہنا چاہتے وہ گھر کرائے پر لے لیں۔ ایک سال تک کرایہ حکومت ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا زلزلہ متاثرین کے لیے ایک سال کے کرایے کی ادائیگی کا اعلان

دوسری جانب مالیاتی رینٹنگز کے ادارے فچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے نقصانات کا تخمینہ چار ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں