ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

جلد ووٹ کی طاقت سے ‘بلے’ کا بول بالا ہوگا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،جلد دوبارہ ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی حکومت آئےگی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،پوری امید ہے کہ آئندہ حکومت عمران خان کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کےبعد ہم نے55جلسے کیے،ہرجلسے میں عوام نے پچھلے جلسے سے زیادہ شرکت کی،شہر شہر لوگوں کی عمران خان سےمحبت کو دیکھا ہے، عوام بہت جلد اپنے قائد کو اپنے درمیان پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کا نشانہ میں بنا، اختیارات باجوہ کے پاس تھے، عمران خان

ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کو جو خطرات دیکھ رہا ہوں ماضی میں نہیں دیکھے،ہمارے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوچکی،بھارت کے عزائم کسی سےڈھکےچھپےنہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پراسحاق ڈار 170ارب کےنئے ٹیکس لگائیں گے مجموعی طور پر قوم کودوبارہ 700ارب روپےکاٹیکہ لگایاجارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان بیانیے کے ساتھ جڑ چکی ہے یہ قوم پی ڈی ایم کی حکومت سے نجات چاہتی ہے، جلد دوبارہ ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی حکومت آئےگی،شیرڈھیرہوگا اور بلے کا بول بالا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں