10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کسی بھی افغانی کو پاکستانی ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سو افغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف پر وزارت خارجہ حرکت میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یورپ میں تمام سفارتخانوں کو واضح ہدایت جاری کردی ہیں کہ افغانوں کو ویزا نہ جاری کیا جائے۔

جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ آئندہ حکم تک کسی افغان کو پاکستان کا ویزاجاری نہ کیا جائے، یہ ہدایات برطانیہ،اسپین،اٹلی،جرمنی،پرتگال،گریس میں سفارتخانوں کو جاری کی گئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ آسٹریا،سوئٹزرلینڈ، فرانس،ڈنمارک، ناروے ،بیلجیئم،آئرلینڈ اورنیدرلینڈ میں بھی پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی رہائشی کارڈ پر افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف

واضح رہے کہ گذشتہ روز سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سو افغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف نے کھبلی مچادی تھی۔

وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے متعقلہ افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 افغانی شہری کو آف لوڈ کیا تھا۔

دونوں بھائی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 637کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جارہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں