جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وہ علاقہ جہاں آج بھی ‘فلاپی ڈسک’ کا کاروبار زوروں پر ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: نوے کی دہائی کی یادگار ‘فلاپی ڈسک’ کو دوبارہ زندگی مل گئی

یہ حقیقت ہے کہ آج کے جدید دور میں فلاپی ڈسک کون خریدتا ہے؟َ جب سی ڈی روم، ڈی وی ڈی اور یو ایس بی فلیش ڈرائیوز جیسی جدید ترین اسٹوریج ڈیوائسز انٹرنیٹ اور کلاؤڈ اسٹوریج کی وجہ سے تیزی سے معدوم ہو چکے ہیں؟

مگر کسے معلوم تھا کہ فلاپی ڈسک کے عروج کو دو دہائیاں گرزنے کے بعد اس پھر سے عروج ملے گا، جی ہاں انیس سو نوے کی دہائی میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشہور 3.5 انچ فلاپی ڈسک کو ایک بار پھر نئی زندگی مل گئی۔

- Advertisement -

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ٹام پرسکی نامی شخص فلاپی ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کو چلاتے ہیں، یہ ایک آن لائن ڈسک ری سائیکلنگ سروس ہے جو اپنے قابل اعتماد کسٹمر سے استعمال شدہ ڈسک لیتی ہے اور بعد ازاں ری سائیکل کرنے کے بعد دوبارہ فروخت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ انسٹا گرام پر بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

ٹام پرسکی کہتے ہیں کہ وہ روزانہ 500 کے قریب ڈسک فروخت کرتا ہے، انہوں نے فلاپی ڈسکس کی ری سائیکلنگ کا طریقہ کار بتایا کہ اس کے گودام کے شیلف، روشن سبز، نارنجی، نیلے، پیلے یا سیاہ ڈسکوں سے بھری ہوئی ہیں جو دنیا بھر سے بھیجی گئی ہیں۔

مشین کے ایک سرے پر کنویئر بیلٹ کے ساتھ ایک بڑی مقناطیسی مشین منسلک ہے جو ڈسکوں پر موجود معلومات کو مٹانے کا عمل سرانجام دیتی ہے جبکہ دوسری مشین ان پر لیبل چسپاں کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ تاریخی گودام میں 8 انچ کی فلاپی ڈسک بھی رکھی گئی ہیں، اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس پر 1960 میں جان ایف کینیڈی اور رچرڈ نکسن کے امریکی صدارتی مباحثے کا لیبل لگا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں