ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا مجاز میں نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے عام انتخابات پر گورنر پنجاب سےمشاورتی میٹنگ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق گورنر نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ نہیں دی۔ گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نےتحلیل نہیں کی اس لیے آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کامجازمیں نہیں۔

گورنر نے کہا کہ اس صورتحال میں میری تجویز الیکشن کمیشن پر ضروری نہیں ہو گی میں کوئی ماورائے آئین و قانون اقدام اٹھانا نہیں چاہتا عدالت عالیہ کےفیصلے پر تشریح طلب ہے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے جواب دیا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب مالی مسائل پربریفنگ بھی دے چکے آج مشاورتی اجلاس میں دوبارہ بریفنگ کی ضرورت نہیں، قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ آئین وقانون کی ضروری تشریح کی جائے۔

اعلامیہ کے مطابق عدالتی حکم کےتحت سیکرٹری الیکشن کمیشن حکام نےگورنر پنجاب سے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک تھے جب کہ پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو بریف کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں