اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کی تیاری مکمل ہوگئی، رہنما پی ٹی اسد عمر نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریک میں صرف کارکن نہیں،ہم لیڈربھی جیل جائیں گے،امپورٹڈحکومت کو گھسیٹ کرانتخابات تک لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین مقدم ہے،آئین وقانون میں کوئی اختلاف ہےتوآئین کودیکھاجائے گا، عدالت نےاسی لیےآئین کی تشریح کی ہے اور آئین کےمطابق فیصلہ دیاہے، آئین کےمطابق گورنریاالیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کااعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتی اسی لیےآئین شکنی کررہی ہے، یہ لوگ الیکشن سےبچنےکیلئےآئین بھی توڑنےکیلئےتیارہیں، موجودہ حکومت کوآئین توڑنےمیں عدلیہ کی وجہ سےدشواری ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کریں توآرٹیکل6لگتاہے، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب نےعدالت میں کہاآئین کےمطابق کام کریں گے، آئین کےمطابق الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئین کاپابندہےانکارنہیں کرسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں