جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17سے بڑھا کر 18 فیصد کردی، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام اشیا پرسیلزٹیکس کی شرح سترہ سےبڑھاکر اٹھارہ فیصد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سیلزٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے عوام پر تقریبا 55 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز مہنگے ہوگئے۔

بچوں کےکھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں اور میک اپ کے سامان پر بھی سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ، ہیئرکلر، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا۔۔

شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی ایک فیصد مزید مہنگی ہوگئی جبکہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائل، اسمارٹ فونز،آئی پوڈز۔۔ اور گیجٹس بھی مہنگے ہوں گے۔

الیکٹرانکس آئٹمز ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر بھی سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھ گیا جبکہ جوسر،بلینڈرز، شیکرزاور دیگرالیکٹرانکس اشیاء بھی مہنگی ہوں گی۔

حکومت نے پرفیوم اور برانڈڈ عطرپربھی سیلز ٹیکس کو سترہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں