جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

قطر نے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کردیے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق قطر نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کرنے کا اعلان  کیا ہے اور اس سلسلے میں 350 گھروں کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ بھی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں قطر نے دنیا بھر سے آنے والے شائقین فٹبال کو رہائش دینے کے لیے 10 ہزار موبائل گھر بنائے تھے۔ اس حوالے سے قطر کا کہنا ہے کہ اس کا پہلے ہی یہ منصوبہ تھا کہ ایونٹ کے اختتام پر وہ یہ گھر کسی ضرورت مند کو عطیہ کردے گا۔
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک 40 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ ہزاروں گھر زمین بوس ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ بہت سے لوگ سخت سردی میں کھلے میں سونے پر مجبور ہیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش تاحال جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ یو اے ای نے 10 کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے اور ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال بھی قائم کردیا ہے جب کہ سعودی عرب نے اب تک امدادی سامان کے 8 جہاز ترکیہ اور شام بھیجے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں