بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

میر حمزہ کی جگہ کراچی کنگز میں کس بولر کو شامل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ گزشتہ روز انگلی میں فریکچر کے باعث پورے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ان کی جگہ دوسرے بولر کو شامل کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کو اس وقت دھچکا پہنچ جب پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی انگلی فریکچر ہونے کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگئے۔

تاہم میر حمزہ کی جگہ کراچی کنگز نے میر حمزہ کی خالی ہونے والی جگہ پُر کرلی ہے اور بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرعاکف جاوید نے میر حمزہ کے متبادل کے طور پر ٹیم کے اسکواڈ میں انٹری دیدی۔

- Advertisement -

کراچی کنگز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بھی میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کردی ہے اور بولر کو کنگز فیملی میں‌ خوش آمدید کہا ہے۔

 

واضح رہے کہ عاکف جاوید کراچی کنگز سے قبل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں