واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گرائے جانے والے چینی غبارے میں جاسوسی آلات کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے چینی غبارے کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں گرائے جانے والے چینی غبارے میں جاسوسی آلات کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے لگے کہ غبارہ چینی جاسوسی پروگرام کا حصہ تھا۔
- Advertisement -
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ امریکی اور کینیڈین حکام کو تینیوں غباروں کو مکمل ملبہ نہیں ملا۔
چین کا ایک غبارہ چار فروری کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل کے قریب مار گرایا تھا۔
بعد ازاں چین نے اس بات کی تردیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غبارہ صرف ایک موسمیاتی ایئرشپ تھا جو ہوا کے باعث اپنے راستے سے ہٹ گیا تھا۔