جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگجانی تھانہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل حسان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کچھ وقت دے ہم عمران خان کو پیش کر دیں گے۔

اس پر عدالت نے ساڑھے چھ بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

- Advertisement -

ادھر سابق وزیر اعظم نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔ عدالت روانگی کی اطلاع پر ان کے کارکن گیٹ نمبر ایک پر جمع ہوئے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں زمان پارک پہنچیں۔

ساڑھے چھ بجے تک عمران خان لاہور پائی کورٹ میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان عدالت میں موجود نہیں اس لیے درخواست مسترد کرتے ہیں، عمران خان کو ساڑھے 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں