ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کو نمبر 8 پر کھلا کر غلطی کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جیت میں احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ اور روسو کی دھواں دار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.5  اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

- Advertisement -

اسی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی بیٹر محمد حفیظ آٹھویں نمبر پر آئے، جس پر سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ کوئٹہ پہلا میچ کھیل رہا تھا، لیکن انہوں نے اچھا نہیں کھیلا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پچھلے میچ کو دیکھتے ہوئے میچ کی تیاری نہیں کی تھی، ٹیم کو ملتان کی پچ پر بیٹنگ بولنگ کی تیاری کے علاوہ ٹیم کے ایند بیلنس کی تیاری بھی کرنی تھی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ اسی پچ پر ملتان کی جانب سے بہت بہترین بیٹنگ کی گئی جس کی وجہ سے وہ میچ جیت گئے، اس پچ پر گینڈ باؤنس ہوتی ہے اور محمد حفیظ ایسی گیند کو کھیلنے کی مہارت رکھتے ہیں، انہیں اوپر بھیجنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر محمد حفیظ پہلے آتے تو شاید یہ مقابلہ اتنا یک طرفہ نہ ہوتا، اگر وہ شروع میں آکر 20،25 رنز کر دیتے تو شاید ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں