ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ناصر حسین شاہ نے شیخ رشید کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو بلاول بھٹو زرداری سے متعلق گفتگو کرنے پر وارننگ دے دی۔

ناصر حسین شاہ نے شیخ رشید کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کریں جتنی کل خود بھی برداشت کر سکیں، وہ بلاول بھٹو سے متعلق گفتگو میں زبان سنبھال کر بولیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید جیل سے باہر آکر کود کو پھولن دیوی سمجھ رہا ہے، پھولن دیوی کا دماغ ٹھکانے لگ جائے گا جب جیل میں چکی پسے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جب گرفتار ہو رہا تھا تو سپاہی کے کندھے پر سر رکھ کر رو رہا تھا، لگتا ہے جیل میں شیخ رشید کا سافٹ ویئر اپڈیٹ نہیں ہوا، وہ سندھ کی جیل آئے تو اس کی اصلاح ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں