بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

صائم ایوب کی شاندار نصف سینچری کا سوشل میڈیا پر چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پشاور زلمی کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت بلے باز صائم ایوب نے شاندار نصف سینچری جڑدی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بلے بازی جاری ہے۔

https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/1626613838224281601?s=20

- Advertisement -

پشاور زلمی کے ابھرتے کھلاڑی صائم ایوب نے ملتان سلطانز کے خلاف نصف سینچری بنائی، انہوں نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

https://twitter.com/tahirthe12thman/status/1626616911831105537?s=20

صائم ایوب نے ملتان سلطانز کے بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور دلکش اسٹروک کھیل کر شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی، نصف سینچری بنانے کے لئے انہوں نے 3 بلند وبالا چھکوں کے ساتھ ساتھ 3 چوکے بھی جڑے۔

https://twitter.com/AhtashamRiaz_/status/1626617149551673349?s=20

واضح رہے کہ محمد رضوان اور ریلی روسو کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 211 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے ایونٹ میں ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں فاتح رہی تھی جب کہ ملتان سلطانز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے۔ ایک میں جیت اور ایک میں ہار ملی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں