بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کالعدم ٹی ٹی پی نے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں، تحقیقات کررہے ہیں حملے میں کون ملوث ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرکالعدم ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کی ہے، تحقیقات کریں گےدہشت گردوں کے سہولت کار کون تھے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز کراچی پولیس چیف کے دفتر پردہشت گردوں نے حملہ کیا ، شارع فیصل پرواقعہ دفتر چارگھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا۔

دستی بموں، خودکش جیکٹ اور جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے پولیس چیف آفس میں گھسے، جس کے بعد پولیس،رینجرزاور پاک فوج کے کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے ،تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

حملے میں پولیس کےدو اوررینجرزکے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک خاکروب کی بھی جان گئی اور بارہ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں