ریاض: نجی کمپنیوں کو ملازمین سے متعلق اہم ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق ’قوی‘ پلیٹ فارم سے کرائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تاکید کی ہے کہ تمام نجی کمپنیاں اور ادارے ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق ’قوی‘ پلیٹ فارم سے کرائیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ آن لائن اندراج سے آجر اور اجیر دونوں فریقوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا، اور اس کا فائدہ فریقین کے درمیان اختلافات ہونے کی صورت میں ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’قوی‘ پلیٹ فارم پر ملازمت کے معاہدے کی تصدیق کے بعد کوئی ایک فریق دوسرے کی رضا مندی کے ساتھ ملازمت کے معاہدے میں کی جانے والی ترمیم بھی درج کرا سکتا ہے۔
#توثيق_العقد_أولوية | كيفية إنشاء عقد في #قوىhttps://t.co/LXJtS9NIJ9 pic.twitter.com/z5pBxlglf1
— Qiwa | قوى (@Qiwa_sa) February 16, 2023
نجی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کے سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کیے جانے پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مسرت کا اظہار کیا، اب تک اس ایپ پر 80 فی صد تک معاہدوں کی توثیق کرائی جا چکی ہے۔