کراچی: کراچی پولیس آفس( کے پی او) پر حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو بھینس کالونی سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس میں حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، اداروں کی جانب سے بھینس کالونی میں چھاپہ مارا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا گیا، مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سےحراست میں لیا گیا۔
- Advertisement -
حکام کا کہنا ہے کہ شہری کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا، شہری کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی ایک شو روم پرفروخت کردی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھےعلم نہیں ہے۔